جناب جس ملک کی آبادی بائیس کروڑ سے تجاوز کر گئی ہو وہاں شناختی کارڈ کا دفتر بغیر رش کے تلاش کرنا ناممکن ہے۔
ہم جیسے لوگوں کے لئے جنہوں نے ٹائم اور جاب دونوں بچانے ہوتے ہیں نادرا کی ایکسپریس سروس موجود ہے جس کی فیس دو ڈھائی ہزار روپے ہے۔ نہ آپ کو رش میں لگنا ہوگا، نہ وقت ضائع ہوگا۔ اور ہر سنٹر میں یہ سہولت موجود ہے۔